مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہیں کلنثن کے مشرق وسطی کے دورے کو ناکام دورے سے تعبیر کیا جارہا ہے۔
کلنٹن فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات بعد اسرائیل روانہ ہوں گی ۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن ابوظہبی میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں فلسطین ، اسرائیل امن مذاکرات کی بحالی پر تبادلہ خیال کریں گی ۔ ان کے اس دورے کا مقصد مشرق وسطیٰ کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی جارج مچل کے مشن کو عملی جامع پہنانا ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ ابوظہبی سے مقبوضہ بیت المقدس جائیں گی جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو سے ملاقات کے لئے یروشلم جائیں گی ۔ مبصرین کلنٹن کے اس دورے کو مشرق وسطی میں امریکی سیاستدانوں کے ماضی کے دوروں سے تعبیر کرتے ہوئے ناکام قراردے رہے ہیں امریکی اسراغيل کو خطے میں مضبوط اور طاقتور بنانے اور مسلمانوں کو کمزور کرنے کی تک ودو میں مصروف ہیں۔
آپ کا تبصرہ